بھتہ خوروں کی دھمکیاں اور حملے،خیبرپختونخوا کے صعنتکاروں عدم تحفظ کےشکار

بھتہ خورروں کی دھمکی آمیز کالوں اور بم حملوں سےتنگ خیبرپختونخوا کے صعنت کاروں نے تحفظ کےلئے پولیس اور اعلی حکام سے مدد مانگ لی.

انڈسٹریلسٹ ایسوی ایشن کے صدر ملک عمران اسحاق کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمران اسحاق نے کہا کہ صنعت کارسکیورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں کیونکہ کارخانہ داروں کو بھتہ خوروں کی جانب سے پرچیاں بھیجی گئی ہیں اور انہیں مسلسل ٹیلی فون کالز کی جارہی ہیں جبکہ دیسی ساختہ بموں اور دستی بموں سے ان کے گھروں پر حملے بھی کئے گئے ہیں جس سے کارخانہ داروں میں تشویش پائی جاتی ہے.

انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی بحران کی وجہ سے پہلے سے صنعتیں آخری سانسیں لی رہی ہیں اور زیادہ تر کارخانے بجلی ،گیس اور خام مال کے مسائل کی وجہ سے بند ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ہزاروں مزدور بھی بے روز گار ہورہے ہیں تاہم بھتہ خوروں کی موجودہ کارروائیوں اور کارخانہ داروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد سے موجودہ صنعتیں بھی زوال پذیر ہوگی۔

صدر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر اس صورتحال میں سیکورٹی پرغورنہیں کیا گیا تو کارخانہ دار یہ کارو بار ملک کے پرامن علاقوں میں منتقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوجائیں گی.

ملک عمران اسحاق نے وزیراعلی اور پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوروں کی کارروائیوں پر ایکشن لیا جائے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔