وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌کمی کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌کمی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253 فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔