جنوبی وزیرستان اپر،بلدیاتی نمائندوں کا فنڈ و دیگر مطالبات کےلئے مظاہرہ

عبدالودود محسود
جنوبی وزیرستان اپر کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم دستیابی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے سب ڈویژن لدھا اور سرویکئی کے ویلج، نیبر ہوڈ ،تحصیل چئیرمینز اور کونسلرز نے ضلع ٹانک تحصیل کونسل ہال سے باب جنوبی وزیرستان اپرتک احتجاج مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کالے جھنڈے و پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر انکے حقوق کے متعلق نعرے درج تھے۔

باب وزیرستان پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان نے کہا کہ کے دسمبر 2021 میں ضم اضلاع میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی فنڈ جاری نہیں ہوئے جس سے نا صرف بلدیاتی نمائندگان کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ مقامی آبادی بھی سہولیات سے محروم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تک چیئرمینز کے لیے دفتر کے عدم فراہمی کی وجہ سے بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ فنڈز ریلیز ہونے میں بیوروکریسی سب سے بڑا رکاوٹ ہے جبکہ گورنر و دیگر سرکاری حکام کی وعدوں کے باوجود بھی تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

بلدیاتی نمائدگان نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بھی مسائل حل کے بجائے مزید روکاوٹیں کھڑے کر رہے۔

انھوں نے عوام کو نچلی سطح پر سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ،نکاح نامہ اور برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر سہولیات منتقل کریں تاکہ عوام اپنے گھر کے دہلیز پر یہ سہولیات میسر ہو سکے۔

بلدیاتی نمائندوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرکار گورنر ہائوس و وزیراعلی ہاؤس تک بڑھائنگے۔