جنوبی وزیرستان: فریقین کی فائرنگ کے دوران سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ روئیدار برکی زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے سام مارکیٹ میں فریقین کے درمیان اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ روئیدار برکی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جارہاہے ۔ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ روئیدار برکی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے علاقے میں سیاحت اور مقامی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔