شاکر خان وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک فیلڈر گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ موسکی گاؤں کی حدود میں پیش آیا ۔واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا شکار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے گاؤں ‘میرعلی وزیرسے ہے۔
پولیس نے واقعے کےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔









