سندھ بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے میں گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےصوبے کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 24-2023 کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 689.603 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعلی نے گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی سندھ نے گریڈ 16 اور اس کے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں 30 فیصد بڑھانے،17.5فیصد پنشن بڑھانے اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے پر 35 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

سسید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 35 ہزار 550 روپے ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی معاونت کے منصوبوں کے لئے 266.691 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے منصوبوں کے لیے 24.35 ارب روپے دستیاب ہوں گے۔