پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے ویلٹر ویٹ باؤٹ میں اپنے بھارتی روایتی حریف تِھلک سیلوام کو شکست دیدی۔
عثمان وزیر نے چھ راؤںڈ پر مشتمل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں تِھلک سیلوام کو اپنی شاندار تکنیک کے مظاہرے سے ناک آؤٹ کر دیا۔
رواں برس جون میں عثمان وزیر نے بینکاک ہی میں اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی تھی۔اس فائٹ میں انہوں نے تھائی لینڈ کے باکسر کو شکست دی تھی۔یہ کامیابی عثمان وزیر کے 9 سال کے کیریئر کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیسے معتبر اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔