ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، محمد رضوان پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کےتحت بھارتی کھلاڑی نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

نئی رینکنگ کے تحت بھارت کے سوریا کمار یادو بلےبازوں میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سوریا کمار یادو اب تک 3 میچوں میں 134 رنزکی اننگ کھیل چکے ہیں جبکہ گزشتہ میچ میں انہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔