ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعدامریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر بیچنے والے 240 سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا، انٹر بینک میں ڈالر کے سودے 235 سے 240 روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوکر 258 روپے کا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر کی انٹربینک میں بلند ترین قیمت 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔