بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، نوجوت سنگھ سدھو

جیل سے رہا ہونے والے کانگریس کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں مرکز کی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی پنجاب کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا پنجاب میں صدارتی راج لگانے کی سازش کی جا رہی ہے، پنجاب کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سدھو نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو اخباری وزیراعلیٰ قرار دیا۔

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو گزشتہ روز تقریباً 10 ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔