جنوبی وزیرستان لوئر: مغوی کھلاڑی سبیل نورجرگہ کی کوششوں سے بازیاب

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے وزیر فٹبال کلب کے سٹار فٹ بالر سبیل نور کو قبائلی مشران کے کامیاب مذاکرات کے بعد بحفاظت رہا کروا لیا گیا ہے۔

10 جون کو سبیل نور ڈوگ سپورٹس گراؤنڈ میں میچ کھیلنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا تھا۔

اس واقعے کے خلاف مقامی کھلاڑیوں، کھیلوں کی تنظیموں اور نوجوانوں نے شدید احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔