شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطا بق پولیو کے 16کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ لکی مروت سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح تمام کے تمام کیسز خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
بنوں، پشاور ، سوات اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔