طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحدی محافظوں میں ہاتھا پائی،ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی

ضلع خیبر کے طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحدی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے.

مقامی ذرائع نے بتایا کہ افغان گارڈز نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ اور ہاتھا پائی اس وقت کی جب پاکستانی گارڈز نے سرحد کے اس پار شاپنگ بیگ میں چینی لینے پر ایک نابالغ افغان لڑکے کو روکا اور مارا پیٹا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر جھڑپ میں ایک ایف سی اہلکار معمولی زخمی ہوا جس کے باعث کراسنگ پوائنٹ تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہا، جسے بعد ازاں دونوں اطراف کے اہلکاروں کی مداخلت کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

دریں اثنا خیبر کی ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہے۔