بلوچستان کے ضلع پشین کےمرکزی بازار سرخاب چوک پر دھماکے ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق اس واقعے میں دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 13 زخمی جن میں 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہےکوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
تھانہ پشین کے ایس ایچ او مجیب الرحمٰن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا پشین کے مرکزی بازار سرخاب چوک پر ہوا
پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ایس ایچ او مجیب الرحمٰن نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔