بلوچستان کی اہم شاہراہوں پراگست کے مہینے میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں27 افراد جاں بحق جبکہ 1256 زخمی ہوگئے۔
میڈیکل ایمرجسنی رسپانس سینٹر(مرک) بلوچستان نےاگست کے ٹریفک حادثات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں بلوچستان کی اہم ترین شاہراہوں پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے حادثات کے واقعات 839 پیش آئے جس کے باعث 1256افراد زخمی جبکہ 27 افراد جاں بحق ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک کے حادثات وندر لسبیلہ کے مقام 25-N پر درج رپورٹ ہوئے جہاں ایک ماہ کے دوران ٹریفک کے 129 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 156 افرادزخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔