روالپنڈی:بلوچستان میں ایک اور ہلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کل رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں 2 پائلٹس سمیت جہاز کے تمام 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
شہیدوں میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، دیگر عملے میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی شعیب اور سپاہی محمد عمران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کچھ عرصہ قبل ہی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہیدہو گئے تھے۔