ضم اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل اور ضم اضلاع (سابقہ فاٹا)کو حصہ دینے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے.

علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ فاٹا کو فنڈ دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ ‘

خیبرپختونخو میں میں انضمام کے بعد وفاقی حکومت ضم اضلاع کو حصہ نہیں دے رہی، ضم اضلاع کے 150 ارب وفاق کے زمہ ہیں۔این ایف سی ایوارڈ کی غیر موجودگی میں ضم اضلاع کی مالی ضروریات پوری کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 سال سے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نہیں ہوئی۔اس لئے این ایف سی ایوارڈ کی جلد تشکیل کا حکم دیا جائے اور این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کو حصہ دیا جائے۔

درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، فنانس ڈویژن، نیشنل فنانس کمیشن، کمیشن آف کامن انٹرسٹ، نیشنل اکنامکس کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔