جنوبی وزیرستان لوئر،ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لنڈی ڈوگ میں موٹرسائیکل سوار دو افراد پر کالے شیشوں کی فیلڈرگاڑی سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق دونوں افراد کی شناخت محمود اور محمود نور کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او اعظم ورسک عثمان محسود نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھی کی جارہی ہے۔

پوسٹ مارٹم کیلئے جان بحق افراد کی ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیاہے۔