پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سیلم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے۔
بابر سیلم سواتی نے 89 ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ خان نے 17 ووٹ حاصل کئے۔
بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور (ن) لیگ کی حمایت حاصل ہے۔