شعبان کا چاند نظر آ گیا،رمضان المبارک 23 یا 24 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے ،یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے شعبان العمظم 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ کو ہو گی۔

چاند کے اعتبار سے شب برات 7 اور 8 مارچ 2023 بروز منگل کی مغرب کے بعد ہو گی جبکہ یکم رمضان المبارک 23 یا 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔