جنوبی وزیرستان اپر،لدھا میں لینڈ مائن دھماکہ،بزرگ شہری زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے میدان میں بارودی سرنگ (لینڈ مائن) کے دھماکے میں ایک بزرگ شدید زخمی ہو گئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح تقریباً نو بجے پیش آیا جب گاؤں کے ایک بزرگ شم ماما لینڈ مائن کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئے۔

زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال لدھا منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

متاثرہ خاندان اور مقامی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122 نے مریض کی منتقلی کے لیے جو ایمبولینس فراہم کی وہ اس قدر پرانی اور ناکارہ تھی کہ ڈی آئی خان کے راستے میں کئی بار خراب ہوئی۔