نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کون تھے؟

نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی رہنما عبدالطیف آفریدی مرحوم قبائلی ضلع خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں 1943کو پیدا ہوئے ۔1966میں پشاور یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور دوسال بعد اسی ادارے سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔عبدالطیف آفرید ی 1964میں صدارتی انتخابات میں فاطمہ جناح کی حمایت کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے گئے تھے ،1979میں غوس بخش بزنجوکی زیر قیادت پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے خیبرپختونخوا کے صدر بن گئے۔

1986 میں جب پاکستان نیشنل پارٹی کو عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کر دیا گیا تو لطیف آفریدی اس کے پہلے صوبائی صدر بنے،1986سے 1989کے درمیان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پہلے صوبائی صدر اور 2005سے 2007کے درمیان اے این پی کے جنرل سیکرٹری رہے جبکہ1997 اور 1999 کے درمیان قومی اسمبلی کے رکن رہے ۔

لطیف آفریدی 30 اکتوبر 2020کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر منتخب ہوئے جب کہ اس سے قبل پانچ بار پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب راہ چکے تھے، وہ وکلاءکی اس تحریک میں سب سے آگے رہے ہیں جو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی پر منتج ہوئی۔

عبدالطیف آفریدی سال 2021میں بننے والی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کے بانی رہنماﺅں میں ہوتاہے۔

لطیف لالا16 جنوری 2023ءکو 79سال کی عمر میں پشاور میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔