وزیرستان کے بچوں نے امریکیوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے بچوں نے امریکی بڑوں کا 12 سالہ پرانا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا.

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے جاری تصدیق ای میل کے مطابق محمد نعمان اور محمد ابوبکر نے امریکن کھلاڑیوں کا 57 لیپ فراگ جمپ کا ریکارڈ 58 لیپ فراگ کر کے توڑ دیاہے.

نعمان اور ابوبکر صدارتی ایورڈ یافتہ عرفان محسود کے شاگرد ہیں.

محمد عرفان محسود نے محمد نعمان اور محمدابوبکر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مشکل ریکارڈ تھا جسے گذشتہ 12 سالوں سے کسی نے نہیں توڑاتھا لیکن اللہ کے فضل سےمیرے کلب کے ان دو ہونہار بچوں نے اسے توڑ دیا ہے.

نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے 63 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے محمد عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے کلب لائنز ڈین فائٹ کلب میں‌زیر تریبت جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 10 کھلاڑیوں نے اب تک گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کئےہیں. انہوں نے بتایاکہ پاکسستان میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والےکم عمر بچوں کا تعلق ان ہی کے کلب سے ہے.

اپر وزیرستان کے 6 سالہ سلار محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا


واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ سلارمحسود نے30 سیکنڈز میں 26 ون ہنڈ کارٹ ویل کر کے 25 کارٹ ویلز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا.