اپر وزیرستان کے 6 سالہ سلار محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

اپروزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالاسالار نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے جاری تصدیقی ای میل کے مطابق سلارمحسود نے30 سیکنڈز میں 26 ون ہنڈ کارٹ ویل کر کے 25 کارٹ ویلز کا ریکارڈ توڑ دیا.ای میل کے مطابق سلار پہلا کھلاڑی ہے جس نے یہ ریکارڈ بنایا ہے.

سالار 63 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے معروف کھلاڑی عرفان محسود کے شاگرد ہیں ۔

نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان محسود نے کہا کہ آج میرے لئے بہت خوشی کا دن ہے کہ میرے کلب کے ایک اور کھلاڑی سلار محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

عرفان محسود کے مطابق ان کے کلب لائنز ڈین فائٹ کلب کے دس کھلاڑی اب تک گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرچکےہیں اور مجموعی طور پرکلب نے اب تک 80 گینیز ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عرفان محسود کے کلب میں تربیت لینے والے مارشل آرٹسٹ 14 سالہ نعمان محسود نے تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔