جنوبی وزیرستان،تحصیل مکین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے علاقے زیڑسار میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے امن کمیٹی کے دو رضاکار جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نمازِ عشاء کے بعد اس وقت پیش آیا جب سجاد عرف چنار اور رضوان عرف سنگرمل، جو کہ مکین زیڑسار کے رہائشی تھے، ایک مقامی دکان میں موجود تھے۔

جیسے ہی دونوں افراد دکان سے باہر نکلے پہلے سے گھات لگائے مسلح حملہ آوروں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں رضاکار شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

3 تبصرے “جنوبی وزیرستان،تحصیل مکین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،دو افراد جاں بحق

  1. Really impressed with the security and the overall layout of the site. Everything feels professional and safe. If you are looking for a reliable spot, go for vnzv99.

  2. Honestly, the payout speed here is impressive. I had a great run last night and the funds hit my account faster than I expected. Love it! vnpg666

اپنا تبصرہ بھیجیں