جنوبی وزیرستان لوئر،وانا اتحاد کونسلر نے اسٹنٹ‌ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر کو تالے لگا لئے

نورعلی
جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا کونسلر اتحاد نے عدم حاضری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر کو احتجاجا تالگا لئے.

وانا کونسلر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انور سعید کی ڈیوٹی اپر لوئر جنوبی وزیرستان میں‌ہے لیکن جنوبی وزیرستان اپرلوئر کی بجائے ضلع ٹانک میں بیٹھا ہوا ہے۔

وانا کونسلر اتحاد کے سابق صدر صاحب خان ،ویلج چئیرمین غلجہ احمد خان ، ویلج چئیرمین عابدخان ،غواخوا ویلج چئیرمین نیک محمد اور دیگر نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ پندرہ دن جنوبی وزیرستان لوئر اور پندرہ دن جنوبی وزیرستان اپر میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور جب تک وہ اپنا ڈیوٹی منصفانہ طریقے سے سرانجام نہیں‌دیگا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں‌نے کہاکہ اگر ہمارے احتجاج پر عمل درآمد ہوا تو ٹھیک ورنہ اس کے بعد ہم ضلع ٹانک میں‌قائم لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے سامنے اختجاج دھرنا دیں‌گے۔

احتجاج میں شریک ویلج چئیرمینوں کا کہناہے علاقے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفس بند ہونے سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں، کاغذی کاروائی اور دیگر عوامی مسائل بروقت حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ پہلے وانا کونسلرز اتحاد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کیا تھا.انہوں‌نے الزام عائد کیا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا رؤیہ ٹھیک نہیں ہے اور نہ ہی کال پر بات سن رہا ہے.

وانا اتحاد کونسلر کی جانب سے عائد الزامات سے متعلق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہوسکا.