نورعلی
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں پشتو ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں شرکاء نے مادری زبان کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مادری زبان کے فروغ پر زور دیا ۔
وانا پشتو ادبی کاروان کے بانی رکن بیت اللہ بیت نے کہا کہ مادری زبان منانے کا مقصد یہ ہےکہ ہم نے علاقائی زبان اور “مورانئی ژبہ” کو کس طرح ترجیح دینا ہے ۔
نیوز کلاؤڈ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کے ملکوں نے اپنی زبان کو ترجیح دی ہے اس لئے ان ممالک نے امن، خوشحالی اور ترقی حاصل کی ہے۔
قبل ازیں پشتو ادبی ٹولنہ کی جانب سے وانا کے رستم بازار میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی،سماجی اور قبائلی شخصیات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے شرکت کی ۔