اداروں کے خلاف نازیباہ الفاظ کا استعمال ،منظورپشتین اور علی وزیر طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور پروپیگنڈہ کرنے پر پشتو ن تحٖفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کےسربراہ منظور پشتین اورایم این اے علی وزیر سمیت 4 افراد کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

صحافی احسان اللہ ٹیپومحسود کے مطابق سائبرکرائم سرکل پشاورنے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ/ پروپیگنڈہ کی بنیاد پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت منظورپشتین،ایم این اے علی وزیر ،حضرت نعیم اور عبدالصمد کو 23 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ضلع شمالی وزیرستان کے میرانشاہ کینٹ کے سامنے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا شروع ہے۔

دھرنے میں منظور پشتین،علی وزیر سمیت پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرانشاہ کینٹ کے باہر دھرنا کے شرکاء جس میں منظور پشتین اور علی وزیر بھی شامل ہیں سخت نعرے بازی کررہے ہیں ۔

اس سے قبل گذشتہ رات ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس نے منشیات کے الزام میں پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما عالمزیب محسود کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں عالمزیب محسود پر 1030 گرام چرس رکھنے کے الزام لگایا گیا ہے۔