(زاہد وزیر)
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ تا زروام روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ہونے لگا۔
مقامی زرائع شیواہ سے زوروام تک شینگل روڈ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے سڑک پر جاری کام انتہائی غیر معیاری اور ناقص ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روڈ پر (شینگل) ڈالنے کی بجائے مقامی پہاڑوں کی مٹی جسے (شینکائی) کہا جاتا ہے، ڈالا جارہا ہے جو کہ راہ چلتے لوگوں اور گاڑیوں کیلئے بارش کے وقت انتہائی خطرناک ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق متعلقہ ٹھیکیدار پیسوں کی بچت کی خاطر روڈ پر شینکائی ڈال رہا ہے، بارش کے دوران اس مٹی پر پسلن کے باعث گاڑیاں سلیپ ہوجاتی ہیں جو کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا موجب بنے گا۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک، کمانڈنٹ بدر رائفل اور دیگر متعلقہ حکام سے شیواہ زروام سڑک پر جاری ناقص تعمیراتی کام کا نوٹس لینے اور اس اہم روڈ پر معیاری کام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔