آتش محسود
جنوبی وزیرستان اپر:تحصیل تیارزہ کےعلاقے خیسورہ مچی خیل ستر کلے کی زمینوں کو سیلابی ریلے سے بچانےکےلئے تعمیرکئےگئےفلڈ پروٹیکشن وال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے.
مچی خیل ستر کلےمیں 400 فٹ فلڈپروٹیکشن وال ایم این اے علی وزیر کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا ہے.
اس سے قبل گزشتہ دنوں علی وزیر کے بھتیجے عالم گیر اور انجنیئر کلیم وزیر نے تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے تیارزہ کا دورہ کیا تھاجس میں انہوں نے تمام ٹھیکیداروں کو بہترین میٹریل کے استعمال کی تنبیہ کی تھی.
تیارزہ کے لیے علی وزیر کی کمیٹی کے ایک رکن کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ فلڈ پروٹیکشن وال کو کینسل کیا جا چکا ہےجبکہ ایک اور ذمہ دار شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز کلاؤڈ کو بتایا کہ مذکورہ کام کو کلیئراور بہترین کام قرار دیکر پاس کیا جا چکا ہے.
علاقے مکینوں نے ایم این اے علی وزیر اور دیگر ذمہ داران سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.