نوشکی میں نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور گاڑی لے گئے

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ سرکاری اسلحہ اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ گذشتہ شب نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد تھانے پر حملہ آور ہوئے۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کی بندوقیں اور گاڑی سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ا فراد چار کلاشنکوف، چار جیکٹیں اور پولیس کی گاڑی ساتھ لےگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی نےنوشکی میں پولیس فورس کے جنگی ساز و سامان پر قبضے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔