ضلع نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نےتعمیراتی کمپنی کے کیمپ سے 2 مزدور اغوا کرلئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فلیجی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پراچانک دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت دیگر مزدوروں نے بھاگ کی اپنی جان بچائی، مسلح اغوا کارمزدوروں کو سوئی کی طرف لے کرفرار ہوگئے۔
اغوا ہونے والے مزدوروں کے نام سکندر کلہوڑو اور عبدالمالک کلہوڑو ہیں جن کا تعلق ضلع بولان کی تحصیل بھاگناڑی سے ہے۔دونوں نجی تعمیر اتی کمپنی کے ملازم تھے۔