نورعلی
جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن (واوا) کی جانب سے” ماس انرولمنٹ کمپین مارچ ” کے نام سے تعلیمی آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔
واک میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ضلعی انتظامیہ افسران، طلباء، طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی اتحاد، مقامی حکومتوں کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی شرکاء کا ایک ہی نعرہ تھا ” کہ ہر بچہ اور ہر بچی سکول میں اچھا”
اڈی سی ناصر خان کا کہنا تھاکہ آگاہی واک کا بینادی مقصد تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے کیونکہ تمام مسائل کا واحد حل تعلیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کرہی ہے کہ جو تعلیمی اداے غیر فعال ہیں انکو فعال کرینگے جہاں اساتذہ ڈیوٹی نہیں دینگے انکو ڈیوٹی کا پابند بناجا جائے گا۔
ڈی سی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی بچوں کی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے، آئے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں اور وزیرستان کو خوشحال بنائیں۔
واواکے صدر رحمت اللہ نے کہا کہ اگر حکومت غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، اور والدین یہ فرض سمجھیں، کہ وہ ہر صورت میں اپنے بچوں کو سکول میں بھیجیں گے، تو اس سے نہ صرف علاقے کی رخ بدل جائے گی بلکہ یہ ترقی وخوشحالی کی نوید لیکر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن نے یہ پکا تہیہ کر رکھا ہے کہ آنیوالے پانچ سالوں میں لوئر جنوبی وزیرستان کا کوئی بچہ اور بچی تعلیم کے حصول سے محروم نہ ہو ۔