شمالی وزیرستا ن سے تعلق رکھنے والا یوسی چیئرمین بنوں‌سے اغوا

عامر داوڑ
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل چیئرمین کو بنوں میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا.

مقامی زرائع کے مطابق ملک کمال شاہ کو کل دوپہر ایک بجے کے قریب بنوں نیو اڈہ سے اغوا کیا گیا ہے.

چیئرمین خدی ٹو کو اغوا کرنے والے افراد کی تعداد اور ان کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اغوا کی وجوہات اور مقاصد کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہ آسکی.

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ سے ملک کمال شاہ کے ایک بھائی سمیت خاندان کے 3 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان افراد کو اغوا کے بعد تقریباً ایک سال تک قید میں رکھنے کے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔