قلات : سیلاب متاثرین کی گاڑی میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی میں بم دھماکے سےدو افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز زرائع نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین کےلئے سامان لے جانے والی گاڑی میں پہلے سےنصب بم پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ یہ ایک پرائیوٹ گاڑی تھی جس میں سیلاب متاثرین کا سامان جوہان سے قلات لے جارہے تھے۔

لیویز کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک قلات رہائشی تھا اور دوسرے کا تعلق سندھ سے تھا جبکہ دونوں کے گھر بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔