باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں‌دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل

بلال یاسر/آتش محسود

خیبرپختونخوا کے سابقہ قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان اپر اور باجوڑ میں‌دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں‌بحق ہوگئے ہیں.

ضلع باجوڑ میں عنایت کلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ولی خان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق پولیس کے مطابق 10 بجے کے قریب پولیس کانسٹیبل خریداری کے غرض سے شاہ ولی مارکیٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل موقع پر جان بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریش شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے علاقے تنگئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگئے.

پولیس زرائع کے مطابق جاں‌بحق شخص کی شناخت شاکم خان کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل تیارزہ کے علاقے مانتوئی کا رہائشی ہے.

حکام نے بتایا کہ شاکم خان مانتوئی سے ٹانک جارہے تھے کہ انھیں تحصیل سروکئی کے تنگئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے.

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی.

واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات میں‌بتدریج اضافہ ہورہاہے. 3 جون کوشمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں‌نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں‌بحق ہوگئے تھے.