ٹانک میں مذہبی جماعت کے رہنما کے دو بھائی قتل

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مذہبی جماعت کے رہنما کے دو بھائی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گرہ بڈھا میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے قاری کفایت اللہ کے دونوں بھائیوں ویلج ناظم قاری محمد ادریس اور قاری محمد اسحاق پر ٹانک سے آتے ہوئے پیر کھچ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں