بلوچستان کے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگانے والی خاتون دوبیٹوں سمیت قتل، لاشیں ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں کنویں سے برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں گراں ناز نامی خاتون نے قرآن ہاتھ میں لےکر دہائیاں دیں، نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کیں،کہا وہ بیٹی اور بیٹوں سمیت قید ہے، رہائی دلائی جائے۔
ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے میرے رب کی قسم ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران (صوبائی وزیر) نے مجھے جیل میں قیدکیا ہوا ہے، میری بیٹی کے ساتھ ہر روز زیادتی کر رہا ہے، میرے بیٹوں کو بھی قید کیا ہوا ہے، ہمیں کوئی آزاد کرائے۔
سردار عبرلرحمان کیتھران چونیں مردمے ءُ چے کنگءَ انت۔؟
اگاں وتی علاقہ ئے توکءَ اے وڑا دگرانی جنیں زالاں بارت ءُ وتی سیکس slave جوڑ کنت اے دگے مردم چیا ھاموش انت؟؟
اشی سرا علاقہ ءُ راہشون سوچ ءُ فگر بکن آں۔ pic.twitter.com/HczXHYv0my— Shepank (@Shepank_Baloch) February 8, 2023
ویڈیو وائرل ہوئی توخاتون اور اس کے اپنے دو بیٹوں کی تشدد زدہ لاشیں بارکھان کے کنویں سے برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں لاشیں کنویں سے برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
خاتون کے شوہر خان محمد مری نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں بتایا کہ وہ جان کے خوف سے روپوش ہے،کنویں سے ملنے والی لاشیں اس کی بیوی اور بیٹوں کی ہیں، اب بھی اس کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں۔
باپ پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے نجی جیل کا قائم کر رکھا ھے خان محمد مری کی اہلیہ سمیت کئ عورتوں کو قید کر رکھا ھے حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت مکمل خاموش ھے
انسانی حقوق کی تنظیموں سے گزارش ھے کہ آواز بلند کرے @SaleemFarrukh @HamidMirPAK @abbasnasir59 pic.twitter.com/Q6enOjPZ59— Maj ® Khurram Hameed Rokhri (@MajorrrrSSO11) December 29, 2022
دوسری جانب بلوچستان کے وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی جیل اور 3 افراد کے قتل کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے گھرپرگزشتہ دور حکومت میں تلاشی لی گئی، جیل ہوتی تو پتا چل جاتا، اب بھی اگرکسی کوشک ہے تو میرے گھر میں آکر دیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے علاقائی سیاست کے حق سے محروم رکھنےکی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، بعض عناصرعلاقےکا امن خراب کرنےکے لیے میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، بدنام کرنےکی سازش کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔
کوہلو پولیس کی جانب سے لاشیں ملنے کے بعد تاحال کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ تینوں لاشوں کو بارکھان سے ضلع کوہلو منتقل کیا گیا، جہاں عید گاہ میں ان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سردار عبدالرحمان کھیتران کی ظلم و جبر کے شکار ہونے والے بلوچ خان محمد مری کی اہلیہ اور دو جوان بیٹوں کی لاشیں انصاف کے لیے کوئٹہ روانہ#بارکھان pic.twitter.com/ieP4C4kP03
— Bahot باہوٹ (@Bahot_Baluch) February 21, 2023
بعد ازاں تینوں لاشیں کوئٹہ روانہ کی گئی ہیں جہاں مری قبائل کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے میتوں کے ساتھ دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔