شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سرچ اپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے یونیورسٹی میں زیرتعلیم دو بھائی ایک ہفتے بعد رہا ہوگئے .
رہا ہونے والےمحمد ریحان اور محمد زکریا کے بھائی اویس د اوڑ نے نیوز کلاؤڈ کو دونوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میرے دونوں بھائی عصر کے وقت گھر پہنچ گئے ہیں.
انہوںنے کہا میری دونوںسے بات ہوگئی ہےدونوں خیروعافیت سے ہیں.
اویس داوڑ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے دونوں کے کلاسز شروع ہورہے ہیں اسلئے ہم ان کی جلد از جلد رہائی چاہتے تھے تاکہ ان کی کلاسز ضائع نہ ہوں .
واضح رہے کہ 20 اگست کو میرعلی کے علاقے موسکی گاؤں میںسیکیورٹی فورسز نے دوران سرچ اپریشن دو بھائیوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تھا جس کے بعد ا ن کے ورثاء نے رہائی میں مدد کی اپیل کی تھی .