حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے.
وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی۔
لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم بننے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ نگران حکومت کا پہلا اہم فیصلہ ہے۔