اسلام آباد:وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تیل خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنائی اور کہا کہ پاکستان کی روس سے لینڈ مارک ڈیل طے پاگئی ہے، اور روس ہمیں 30 فیصد زیادہ رعایت پر تیل فراہم کرے گا۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ فروری یا مارچ میں پاکستان روسی تیل کی پہلی شپمنٹ خرید چکا ہوگا، اور خریداری کے بعد ملک میں مہنگائی بھی کم ہوگی، اور عوام کو ریلیف ملے گا۔