سانحہ تختی خیل لکی مروت کا مرکزی ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرائے نورنگ پولیس صدر خان تفتیش کےلئے تختی کےلئے لے گئی تھی۔
تختی خیل سے واپسی پر پولیس وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
جوابی فائرنگ سے گھات لگائے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندیاں کرلیں۔
واضح رہے کہ مقتول صدر خان نے 10 جنوری کو ایک ہی خاندان نے 11 افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں 11 افراد کو نشہ آور کھانا کھلا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول خاندان کی لڑکی صدر خان کے گھر میں اس کے بیٹے سے بیاہی گئی تھی اور میکے آکر ناراض بیٹھی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔