ڈیرہ اسماعیل خان ،وزیر گرینڈ جرگہ کا رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے وزیر گرینڈ جرگہ کے رہنما خیر محمد توری خیل ڈیرہ اسماعیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میرعلی کے رہائشی خیر محمد توری خیل پرتھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقتول کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے پر لاش لواحقین کے حوالے کی گئی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کےواقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں