صوابی میں ناحلف بیٹے نے والدین کوقتل کردیا

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں پیسے نہ دینے پر نا حلف بیٹےنے فائرنگ کرکے ماں‌باپ کو قتل کردیا .

یہ واقعہ تحصیل ٹوپی کے علاقے گندپ میں سٹیفا موڑ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ملزم شاہ روم نے اپنے والدین سے دوبئی کے ویزٹ کیلئے پیسے مانگے اور پیسے نہ ملنے پر ملزم نے اپنے والد راوید اور والدہ فراست بی بی پر فائرنگ کر دی۔

تھانہ ٹوپی پولیس نےمیڈیا کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ گندپ نامی گاؤں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی تو معلوم ہوا کہ سٹیفا موڑ کے قریب گندپ میں ایک مکان کے اندر فائرنگ ہوئی ہے جہاں شاہ روم نامی لڑکے نے اپنے ہی والدین کو قتل کردیا ہے۔

ٹوپی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر تمام تر شواہد کو اکٹھاکرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ ٹوپی میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہےتاہم ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہل علاقہ کے مطابق 46 سالہ راوید کئی سالوں سے علاقے کی ایک مسجد میں جاکر خدمت کرتا تھا،وہ مسجد ہی میں زیادہ تر وقت گزارتے تھے جبکہ انکی اہلیہ گھر میں کپڑوں کی سلائی کا کام کرتی تھی،مقتول کو اہل علاقہ دوران خدمت تھوڑے بہت پیسے دیا کرتے تھے جبکہ مقتولہ اہلیہ کپڑوں کی سلائی کرکے کماتی تھی۔ انہی کمائی پر انکا سارا گھر کا نظام چل رہا تھا۔