شمالی وزیرستان میںغیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی (حیدرخیل کمیٹی) کا اجلاس شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے علاقے حیدرخیل میں ہوا جس میںضلع بھر سے علماء کرام نے شرکت کی.
پورے ضلع میں بارش ہونے کی وجہ سے کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد کمیٹی کے سربراہ مولانا رفیع اللہ نے شعبان کی شہادتوںکی بنیاد پر کل پہلا روزہ رکھنے کا ا علان کردیا .
میرعلی کے بعد شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں مذکورہ کمیٹی کے رکن مولانا مفتی شیر اکبر نے کل روزہ رکھنے کا اعلان کردیا .
واضحرہے کہ شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس منعقد کیا تھا ،تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کل روزہ رکھنے کا اعلان نہیں ہواہے.