الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 30 اپریل کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کردیے.
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
اس سے قبل رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسپریم کورٹ کے حکم پر 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھاجبکہ اس سے قبل 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔