چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
لین جیان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور اسلام آباد میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں۔ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کے فوری اقدامات کو تیز کرے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کی داد رسی کی جائے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز شانگلہ میں ایک گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افرادہلاک ہوئے تھے۔