شمالی وزیرستان، میرعلی سے نوجوان کی لاش برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے کچھ روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے.

سپین وام کے رہائشی عطاء الرحمن نامی نوجوان کو کچھ روز قبل نامعلوم افراد نے میرعلی کی حدود سے اغواء کیا تھا.

پولیس کے مطابق میرعلی چوک سے آج ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت چند روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان عطاء الرحمن سے ہوئی ہے.

پولیس اور ریسکیو نے مقتول کی لاش تحصیل ہسپتال میرعلی منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی مکمل ہونے پر ورثاء کے حوالے کی گئی۔

عطاء الرحمن سرکاری سکول میں کلاس فور ملازم تھا. خاندانی زرائع کےمطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مقتول سے بھتہ مانگا گیا تھا.