فاٹا انضمام مخالف تحاریک نے 25 جنوری کو پشاور میں فاٹا انضمام کے خلاف جلسہ کرنے کا اعلان کردیا.
آج صوبائی دارلحکومت میںانضمام مخالف تحاریک کے مشران کا مشاورتی اجلاس ہوا.
شرکاء فاٹا انضمام کے خلاف جہدوجہد جاری رکھنے اورفروری میں ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے سمیت فاٹا انضمام مخالف کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے فوری لارجر بینچ کی تشکیل اور ڈیڑھ کروڑ قبائل کو انصاف دینے کے مطالبے
پر اتفاق کیا۔
مشران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ 10 جنوری کے بجائے 25 جنوری بروز جمعرات 10 بجے کو باغ ناران میں انضمام مخالف جلسہ عام کیا جائے گا جس کے لئے انتظامات کی تمام زمہ داری فاٹا قومی جرگہ کے رہنماء ملک بسم اللہ خان کو تفویض کی گئی۔
اجلاس میں تمام قبائل سے اپیل کی 25 جنوری کو باغ ناران حیات آباد میں لویہ جرگہ میں بھرپور شرکت کریں۔
فاٹا قومی جرگہ، قبائلستان تحفظ موومنٹ،آدم خیل قومی تحریک اور قبائل لویہ جرگہ کے مشران نےاجلاس میںشرکت کی۔