ڈیرہ اسمٰاعیل خان پولیس نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 55 مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا ہے.
نجی ٹی وی ڈان کے مطابق پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل سمیت 25 افراد نامزد ہیں.
مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ملزمان پر مبینہ طور پر امن خراب کرنے، سڑکیں بلاک کرنے، حکومت اور فوج کے خلاف نعرے لگانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور دیگر غیر قانونی اقدامات کرنے کے الزامات ہیں۔